امریکہ و کینیڈا

جو بائیڈن کو فلسطینی حامیوں کے ‘شرم کرو’ کے نعروں کا سامنا

امریکی صدر جو بائیڈن کو فلسطینی حامیوں کے ’شرم کرو‘ کے نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کو فلسطینی حامیوں کے ’شرم کرو‘ کے نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کو ہرانے کے ساتھ ساتھ پارٹی اور قوم کی خدمت کروں گی : کملا ہیرس
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
اسرائیل۔غزہ تنازعہ پر بائیڈن انتظامیہ میں اختلافات
اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکہ داخلے کی اجازت

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاست ڈیلاویئر میں صدر جو بائیڈن کو گرجا گھر سے باہر آتا دیکھ کر فلسطین کے حامیوں نے نعرے لگائے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جوبائیڈن نے صحافیوں کا غزہ جنگ بندی سے متعلق سوال بھی نظر انداز کردیا اور امریکی صدر ہاتھ ہلا کر گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔