دہلی

یکساں سیول کوڈ، بی جے پی کے بیشتر حلیفوں کا موقف واضح نہیں

بی جے پی کے بیشتر حلیفوں نے یکساں سیول کوڈ (یو سی سی) کے مسئلہ پر اپنا موقف ظاہر نہیں کیا ہے۔ مودی حکومت کی سب سے بڑی حلیف تلگودیشم پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے موقف کو قطعیت دینے سے قبل تفصیلات کا انتظار کرے گی۔

نئی دہلی: بی جے پی کے بیشتر حلیفوں نے یکساں سیول کوڈ (یو سی سی) کے مسئلہ پر اپنا موقف ظاہر نہیں کیا ہے۔ مودی حکومت کی سب سے بڑی حلیف تلگودیشم پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے موقف کو قطعیت دینے سے قبل تفصیلات کا انتظار کرے گی۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
یکساں سیول کوڈ کو زبردستی مسلط نہیں کیا جاسکتا: مولانا محب اللہ ندوی

بی جے پی کی دوسری بڑی حلیف جنتادل(یو) نے کہا کہ ایسی کسی بھی اصلاح کی تائید کرتی ہے، لیکن اس کے ترجمان کے سی تیاگی نے کہا کہ اتفاقِ رائے کے بعد ہی آگے بڑھنا چاہئے۔

ایک اور حلیف جماعت لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس پاسوان) نے تائید کا وعدہ نہیں کیا۔ اُس کے صدر چراغ پاسوان نے حال میں ملک کے ثقافتی، لسانی اور علاقائی تنوع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر ایک کو ایک چھتری تلے کیسے لایا جاسکتا ہے۔