تلنگانہسوشیل میڈیا

مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے خاتون کو بچایا (خوفناک ویڈیوز)

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار نے پیر کے روز یہاں ایک خاتون کی جان بچائی جو ایک چلتے ٹرک کے قریب گرپڑی تھی۔

کریم نگر (پی ٹی آئی) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار نے پیر کے روز یہاں ایک خاتون کی جان بچائی جو ایک چلتے ٹرک کے قریب گرپڑی تھی۔

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
کمیونزم کبھی نہیں مرے گا رکن اسمبلی سامباشیوا راؤ
ایکتا یاترا کے ذریعہ ہندوؤں کی متحدہ طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا: بنڈی سنجے

حضور آباد کے اے سی پی سرینواس جی کے مطابق ایک ٹرک، کریم نگر سے حضور آباد کی سمت جارہا تھا۔

ایک خاتون موٹر سیکل کی پچھلی نشست پر سوار تھی، یہ بائیک ٹرک کے قریب سے گذررہی تھی اس دوران موٹر سیکل پر سوار خاتون، گرپڑی اور اس کے بال چلتے ٹرک کے پچھلے حصہ کے ایک راڈ میں پھنس گئے۔

یہ واقعہ کریم نگر سے 25کلو میٹر دور موضع سنگاپور میں پیش آیا۔ خاتون کے بال (زلف) چلتے ٹرک کے ایک راڈ میں پھنس گئے جس پر ڈرائیور نے اس ٹرک کو فوری طور پر روک دیا۔

اچھی خبر یہ ہے کہ خاتون کو زخم نہیں آئے۔ مرکزی وزیر جو دورہ پر حضور آباد منڈل جارہے تھے، نے اس واقعہ کو دیکھتے ہی ڈرائیور کو اپنی گاڑی روکنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر خاتون کو بحفاظت باہر نکالیں۔ خاتون کو بچالیا گیا اور ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔