حیدرآباد

مرکزی وزیر بنڈی سنجے کو اسلاموفوبیا کا مرض لاحق: اسد اویسی (ویڈیو)

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے ہفتہ کے روز کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گڑبڑ زدہ ریاست منی پور کا دورہ نہیں کیا ہے، مگر وہ، روس۔ یوکرین کی جنگ رکوانے کی کوشش کررہے ہیں۔

جھلکیاں
  • وقف ترمیمی بل مسلمانوں کو املاک سے محروم کرے گا: اسد الدین اویسی
  • کاشی اور متھرا کی مساجد چھیننے کا خطرہ: اویسی کا دعویٰ
  • دینی مدارس پر بنڈی سنجے کے ریمارکس پر اویسی کا شدید ردعمل

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے ہفتہ کے روز کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گڑبڑ زدہ ریاست منی پور کا دورہ نہیں کیا ہے، مگر وہ، روس۔ یوکرین کی جنگ رکوانے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
عازمین کو سوشل میڈیا کے فتنہ سے بچنے کی تلقین: محمود علی
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل

یہاں ایم آئی ایم کے ہیڈکوارٹرس میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ انہیں حیرت اس بات پر ہے کہ وزیراعظم مودی کیوں منی پور کا دورہ کرنا نہیں چاہتے ہیں، جبکہ وہاں تشدد کے واقعات کے بشمول خواتین کی عصمت ریزی کی اطلاعات ہیں۔

”ہمارے مودی جی! انہوں نے کیا کیا؟ تقریباً ایک سال سے منی پور جل رہا ہے۔ انہوں (مودی) نے این ایس اے (نیشنل سیکوریٹی ایڈوائزر) کو پوتین اور زیلنسکی کے پاس روانہ کیا تاکہ یوکرین کی جنگ بند کرایں“۔

مودی جی! گھر میں آگ لگی ہے، اسے بجھائیں۔ گھر میں آگ لگی ہوئی ہے، مگر آپ کو گھر کی فکر نہیں ہے، مگر آپ چاہتے ہیں یوکرین میں جنگ نہیں ہونا چاہئے۔ اویسی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے دینی مدارس سے متعلق مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کے ریمارک پر شدید ردِعمل کااظہار کیا۔

بنڈی سنجے نے مبینہ طور پر یہ تبصرہ کیا تھا کہ دینی مدارس میں بچوں کو اے کے 47رائفلس چلانے کی تربیت دی جاتی ہے۔ مرکزی وزیر کے اس تبصرہ کی مذمت کرتے ہوئے حیدرآباد کے ایم پی نے پوچھا کہ آخر بی جے پی ایم پی سنجے کو مسلمانوں سے نفرت کیوں ہے؟

تحریک آزادی کے دوران مسلمانوں نے قربانیاں دی ہیں اور ان دینی مدارس نے انگریز حکمرانوں کے خلاف لڑائی کا فتویٰ جاری کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر کو شائد اسلاموفوبیا کی بیماری ہوگئی ہے۔ اویسی نے کہا کہ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کو منی پور جانا چاہئے، جہاں پولیس سے ہتھیار چھین لئے گئے۔ انہوں نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ مجوزہ وقف ترمیمی بل سے مسلمان، اِن املاک سے محروم کردئیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وقف یوزرس (استعمال کنندہ) کو ہٹادیا جاتا ہے تو مالکانہ اور قانونی دستاویزات کی غیرموجودگی پر ان املاک پر کوئی بھی دعویٰ کرسکتا ہے۔ آر ایس ایس ذہنیت کے لوگ ہی اس بات کا حوالہ دے رہے ہیں کہ وقت بورڈ کے پاس 9لاکھ ایکڑ اراضیات ہیں، جبکہ یہ افراد، ہندوانڈومنٹ کے پاس موجود اراضیات کی تفصیلات کا انکشاف کرنا نہیں چاہتے ہیں۔

اسداویسی نے دعویٰ کیا کہ مجوزہ وقف ترمیمی بل کی منظوری اور قانون بننے کے بعد کاشی اور متھرا کی مساجد ہم سے چھین لی جائیں گی۔ آر ایس ایس کا کہنا ہے کہ 30ہزار مساجد ہماری ہیں۔ یہ مساجد مسلمانوں کی نہیں ہے۔

a3w
a3w