شمالی بھارت

اکھلیش یادو پر مرکزی وزیر للن سنگھ کی تنقید (ویڈیو)

مرکزی وزیر راجیورنجن سنگھ عرف للن نے ہفتہ کے دن سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو پر تنقید کی جنہوں نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار سے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کا ساتھ چھوڑدینے کا مطالبہ کیا تھا۔

پٹنہ: (پی ٹی آئی) مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن نے ہفتہ کے دن سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو پر تنقید کی جنہوں نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار سے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کا ساتھ چھوڑدینے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
انڈیا بلاک کا اتحاد ہریانہ میں نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے: اکھلیش
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
ہمیں اسٹارکلچر ختم کرنا ہوگا:عرفان پٹھان (ویڈیو)
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ

جنتادل یو کے سابق صدر نے کانگریس سے اتحاد کرنے پر اکھلیش یادو کو نشانہ ئ تنقید بنایا اور انہیں یاد دلایا کہ آنجہانی ملائم سنگھ یادو‘ کانگریس کی مخالفت کرتے تھے۔

سابق چیف منسٹر اترپردیش نے جمعہ کے دن یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے انہیں سوشلسٹ رہنما جئے پرکاش نارائن کو خراج عقیدت ادا کرنے نہیں دیا۔ انہوں نے نتیش کمار سے کہا تھا کہ وہ این ڈی اے کا ساتھ چھوڑدیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ اکھلیش یادو ایسا مطالبہ کرنے والے کون ہوتے ہیں۔ مرکزی وزیر پنچایت راج نے کہا کہ اکھلیش یادو اُس پارٹی کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں جس کے خلاف نیتاجی ملائم سنگھ نے 1974 میں اپنا سیاسی سفر شروع کرتے ہوئے لڑائی لڑی تھی۔

غور طلب ہے کہ جنتادل یو نے انڈیا بلاک کے قیام میں اہم رول ادا کیا۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی انڈیا اتحاد کا حصہ ہیں۔ مرکزی وزیر للن سنگھ‘ نتیش کمار کے ساتھ اپوزیشن اتحاد کی میٹنگس میں شرکت کیا کرتے تھے۔

جاریہ سال جنوری میں نتیش کمار این ڈی اے میں لوٹ آئے۔ فی الحال جنتادل یو آندھراپردیش کی تلگودیشم پارٹی کے بعد بی جے پی کی دوسری بڑی حلیف ہے۔