حیدرآباد

غیر موسمی بارش، متاثرہ کسانوں کو معاوضہ دیا جائے گا:چیف منسٹر ریونت ریڈی

گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی چنا ریڈی نے کہا کہ حالیہ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری سے ریاست کے9 اضلاع میں کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچاہے۔

حیدرآباد: وائس چیرمین پلاننگ کمیشن جی چنا ریڈی نے کہا ہے کہ حکومت نے غیر موسمی بارش سے فصلوں کو نقصانات کا متاثرہ کسانوں کو معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اس سلسلہ میں عہدیداروں کو فصلوں کے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
حافظ و قاری شیخ محمد علی کو میاتھس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کانفرنس کا شاندار آغاز، 300 سے زائد علماء، مفتیان اور عالمات کی شرکت
حیدرآباد: اردو صحافیوں کے پسماندگان کی مالی امداد میں اضافہ، تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا اہم فیصلہ
نارائن پیٹ میں گنیش تہوار اور دیگر مذہبی تقریبات میں ڈی جے ساؤنڈ سسٹمز پر مکمل پابندی

 رپورٹ وصول ہونے کے بعد ہی معاوضہ کی ادائیگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ آج یہاں گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی چنا ریڈی نے کہا کہ حالیہ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری سے ریاست کے9 اضلاع میں کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچاہے۔

 بالخصوص کاماریڈی ضلع میں کسانوں کا بہت زیادہ نقصان ہواہے تاہم حکومت متاثرہ کسانوں کی ہر ممکنہ مدد کرے گی رعیتو بندھو اسکیم کے تحت80 فیصد کسانوں کو مالی امداد پہنچ چکی ہے۔

غیر موسمی بارش سے ہوئے نقصانات پر بی آر ایس قائدین کے  ٹی آر اور نرنجن ریڈی کی تنقیدوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر ایس قائدین کو کوئی کام نہیں ہے۔ حکومت پر تنقید کرنا ہی ان کا مقصد رہ گیا ہے۔ کانگریس حکومت کسانوں کے مسائل اوران کے نقصانات کی پابجائی کیلئے پابند ہے۔