تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں جاری غیر موسمی بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچا

وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت اور متعلقہ حکام فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے تیزی سے دھان کی خریداری کا عمل شروع کریں تاکہ ان کی محنت ضائع نہ ہو اور مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں جاری غیر موسمی بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔یہ تیارفصلیں، خریدی مراکز لاگئی گئی تھیں تاہم غیرموسمی بارش کی وجہ سے یہ فصلیں بھیگ کر خراب ہو گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

کسانوں کا کہنا ہے کہ آئی کے پی مراکز اور سرکاری خریداری مراکز تک جو دھان لائی گ ئی، وہ بارش کی وجہ سے خراب ہوگئی۔

وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت اور متعلقہ حکام فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے تیزی سے دھان کی خریداری کا عمل شروع کریں تاکہ ان کی محنت ضائع نہ ہو اور مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔

خریداری مراکز پر مناسب تحفظ نہ ہونے کے باعث دھان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر مالی امداد کا اعلان کرے۔زرعی عہدیداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے حقائق کا جائزہ لیں۔