تلنگانہ

تلنگانہ میں غیرموسمی بارش۔فصلوں کو نقصان

گرج و چمک اور تیز آندھی کے ساتھ ہوئی بارش سے کئی دیہاتوں میں بجلی کی سپلائی متاثرہوئی۔کسانوں کا کہنا ہے کہ محنت سے اگائی گئی فصلیں کٹائی کے مرحلہ میں تھیں، مگر غیر موسمی بارش اور تیز ہواؤں نے ان کی ساری محنت پر پانی پھیر دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بھر کے کئی اضلاع میں کسانوں کو غیرموسمی بارش نے پریشان کردیا۔ بارش کے سبب آم اور دھان جیسی تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار

گرج و چمک اور تیز آندھی کے ساتھ ہوئی بارش سے کئی دیہاتوں میں بجلی کی سپلائی متاثرہوئی۔کسانوں کا کہنا ہے کہ محنت سے اگائی گئی فصلیں کٹائی کے مرحلہ میں تھیں، مگر غیر موسمی بارش اور تیز ہواؤں نے ان کی ساری محنت پر پانی پھیر دیا۔

آم کے باغات میں تیار پھل زمین پر گر کر خراب ہوگئے، جبکہ دھان کی فصل پانی میں بہہ گئی یا کیچڑ میں دب کر برباد ہوگئی۔دیہی علاقوں میں بجلی کی بحالی میں تاخیر سے کسانوں کو مزید دشواریوں کا سامنا ہے۔

کسانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ فصلوں کا جائزہ لے کر معاوضہ فراہم کرے تاکہ ان کے نقصان کی کچھ تلافی ہو سکے۔

زرعی ماہرین نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر اسی طرح موسمیاتی تبدیلیاں جاری رہیں تو زرعی پیداوار پر منفی اثرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔