تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں زرد مرچی کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ

عالمی منڈی میں ورنگل کی مرچی کی مانگ میں زبردست اضافہ نے کسانوں کے چہروں پر خوشی بکھیر دی ہے۔ گزشتہ سال مناسب قیمت نہ ملنے کی وجہ سے پریشان کسانوں کے لئے اس بار یہ سنہری موقع سمجھاجارہا ہے۔ خاص طور پر زرد مرچی کی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل کی مشہور اینومامولا زرعی مارکٹ میں ان دنوں مرچی کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ درج کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
ہر عورت کو مالی نظم و ضبط کی پیروی کرنی چاہیے: ضلعی کلکٹر ڈاکٹر ستیہ سارادا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش


عالمی منڈی میں ورنگل کی مرچی کی مانگ میں زبردست اضافہ نے کسانوں کے چہروں پر خوشی بکھیر دی ہے۔ گزشتہ سال مناسب قیمت نہ ملنے کی وجہ سے پریشان کسانوں کے لئے اس بار یہ سنہری موقع سمجھاجارہا ہے۔ خاص طور پر زرد مرچی کی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔


اس وقت مارکٹ میں مختلف اقسام کی مرچی کی قیمتیں عروج پر ہیں۔ ونڈر ہارٹ اور دیپیکا قسم کی مرچی 26,200 روپے، تیجا 22,000 روپے اور یوایس341 قسم کی مرچی 25,500 روپے فی کوئنٹل فروخت ہو رہی ہے لیکن سب سے زیادہ حیران کن قیمت زرد مرچ کی ہے جو 44,000 روپے فی کوئنٹل تک پہنچ گئی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار اس قسم کی مرچ کو اتنی زیادہ قیمت ملی ہے۔


تاجروں کا کہنا ہے کہ چین، ملائیشیا، سنگاپور اور تھائی لینڈ جیسے ممالک میں اس مرچی کی بھاری مانگ ہے۔ اسے خاص طور پر کلر میکنگ، ادویات، کاسمیٹکس، چپس کے لئے پیپر پاؤڈر اور دیگر اشیائے خوردونوش میں استعمال کیا جاتا ہے۔

عام مرچی کے مقابلہ اس کی پیداوار کم ہوتی ہے اور ریاست تلنگانہ میں یہ صرف 10 ہزار ایکڑ پر کاشت کی جاتی ہے۔ مارکٹ سکریٹری ملیش کے مطابق آنے والے دنوں میں ان قیمتوں میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔