مہاراشٹرا
شردپوار‘ بریچ کینڈی ہاسپٹل میں شریک
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شردپوار کو پیر کی صبح بریچ کینڈی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔
ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شردپوار کو پیر کی صبح بریچ کینڈی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔ پارٹی کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔
82 سالہ شردپوار کو طبی مشورہ کے مطابق 3 دن دواخانہ میں رکھا جائے گا۔ امکان ہے کہ وہ 2 نومبر کو ڈسچارج ہوجائیں گے۔
ڈسچارج ہونے کے بعد وہ جمعرات کو شرڈی (ضلع احمدنگر) جائیں گے جہاں 4 اور 5 نومبر کو این سی پی کا 2 روزہ تربیتی کیمپ لگنے والا ہے۔
پارٹی نے یہ نہیں بتایا کہ شردپوار کی علالت کی نوعیت کیا ہے لیکن ایک عہدیدار نے کہا کہ ضلع پونے میں سیلاب زدہ علاقوں کے حالیہ دورہ کے بعد سے وہ کمزوری محسوس کررہے تھے۔
تمام پارٹی قائدین اور کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دواخانہ کے سامنے جمع نہ ہوں۔