شمالی بھارت

یوپی ضمنی الیکشن، سماج وادی پارٹی امیدواروں کا اچانک اعلان

اکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے چہارشنبہ کے دن اترپردیش اسمبلی ضمنی الیکشن کے لئے 6 امیدواروں کا اعلان کردیا۔

لکھنو (آئی اے این ایس) اکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے چہارشنبہ کے دن اترپردیش اسمبلی ضمنی الیکشن کے لئے 6 امیدواروں کا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا

اچانک اعلان سے کئی افراد کو حیرت ہوئی کیونکہ ریاست میں ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں ہوا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر صمنی الیکشن لڑنے والوں میں تیج پرتاپ یادو(کرہل)‘ نسیم سولنکی(سیسمؤ)‘ مصطفی صدیقی (پھول پور)‘ اجیت پرساد(ملکی پور)‘ شوبھاوتی ورما (کٹیہاری) اور جیوتی بند(مجھواں) شامل ہیں۔

10 نشستوں میں 9 پر ضمنی الیکشن موجودہ ارکان اسمبلی کے لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے کی وجہ سے ضروری ہوا جبکہ کانپور میں سیسمؤکی نشست پر سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی حاجی عرفان سولنکی کے نااہل قرارپانے کی وجہ سے الیکشن ہورہا ہے۔

انہیں ایم پی/ایم ایل اے کورٹ نے ایک فوجداری کیس میں 7 سال جیل کی سزا سنائی تھی۔ سماج وادی پارٹی امیدواروں کا اعلان نشستوں کی تقسیم پر کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے درمیان جاری تعطل کے بیچ ہوا۔

ضمنی الیکشن جاریہ سال کے اواخر ہوگا۔ یہ الیکشن انڈیا بلاک اتحاد کے لئے آزمائش ہوگا۔