ایشیاء

رانا ثناء اللہ کیخلاف وارنٹ گرفتاری

پاکستان کی ایک انسداد ِ دہشت گردی عدالت نے جمعہ کے دن وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیا۔ ان پر عدلیہ کو دھمکانے اور سرکاری عہدیداروں کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے کا الزام ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کی ایک انسداد ِ دہشت گردی عدالت نے جمعہ کے دن وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیا۔ ان پر عدلیہ کو دھمکانے اور سرکاری عہدیداروں کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
لوک سبھا میں تلنگانہ ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کا بل متعارف

68 سالہ رانا ثناء اللہ کے خلاف کیس اگست 2022میں درج ہوا تھا۔ گزشتہ سال اور 2021 میں اپنی تقاریر میں رانا ثناء اللہ نے جو برسراقتدار پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے سینئر رکن ہیں‘ دھمکی دی تھی کہ وہ عدلیہ کو اس کا کام کرنے سے روک دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی دھمکی دی تھی کہ پنجاب پولیس عہدیداروں کے بچوں کو مار ڈالا جائے گا۔ ایف آئی آر کے حوالہ سے اخبار ڈان نے یہ اطلاع دی۔ صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں جمعہ کے دن انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے قانون نافذ کرنے والے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرکے 7 مارچ کو حاضر عدالت کیا جائے۔ وارنٹ قابل ضمانت ہے۔