جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں ایک سال سے زیادہ عرصہ سے مقیم لوگوں کو انتخابی فہرست میں شامل کرنے کی ہدایت

حکام نے ضلع جموں میں ایک سال سے زیادہ عرصہ سے مقیم لوگوں کو بھی انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے کی ہدایت دی ہے اور ریونیو عہدیداروں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ان لوگوں کو رہائشی اسناد جاری کریں۔

جموں: حکام نے ضلع جموں میں ایک سال سے زیادہ عرصہ سے مقیم لوگوں کو بھی انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے کی ہدایت دی ہے اور ریونیو عہدیداروں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ان لوگوں کو رہائشی اسناد جاری کریں۔

یہ ہدایات ضلع الیکشن عہدیدار اور ضلع مجسٹریٹ جموں اونی لواسہ کی طرف سے جاری کی گئی ہیں۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے یونین ٹریٹری میں نئے ووٹروں کے اندراج‘ حذف کرنے‘ تصحیح کرنے،‘نتقال کرنے والے ووٹروں کی منتقلی وغیرہ کے لئے انتخابی فہرستوں کی خصوصی سمری نظر ثانی 15 ستمبر سے شروع ہوئی ہے۔

جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس‘ پی ڈی پی‘ جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس نے جموں انتظامیہ کے اس اقدام پر گوناگوں خدشات کا اظہار کیا ہے۔

حکم نامہ میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنما خطوط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اہل رائے دہندگان کے اندراج کے لئے مطلوبہ دستاویزات کی عدم دستابی کی صورت میں زمینی سطح پر ویریفکیشن کی جائے گی۔ان مطلوبہ دستاویزات میں آدھار کارڈ‘ ہندوستانی پاسپورٹ‘ بینک پاس بک‘ رجسٹرڈ کرایہ نامہ وغیرہ شامل ہیں۔

a3w
a3w