تلنگانہ

مکان کی تعمیر کی اجازت نہ دینے پر معمر خاتون پٹرول کی بوتل کے ساتھ گرام پنچایت کے دفتر پہنچ گئی

معمر خاتون جس کی شناخت پدمماں کے طور کی گئی نے شکایت کی کہ اس کے بیٹے اسے کھانے پینے کے لئے نہیں پوچھ رہے تھے جس پر اس نے شوہر کے نام پر موجود پٹہ زمین کو ایک دوسرے شخص کو فروخت کردیا۔

حیدرآباد: مکان کی تعمیر کی اجازت نہ دینے پر بطور احتجاج ایک معمر خاتون نے پٹرول کی بوتل کے ساتھ گرام پنچایت کے دفتر پہنچ کر احتجاج کیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے مدور منڈل کے ناگی ریڈی پلی گرام پنچایت کے دفتر میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

معمر خاتون جس کی شناخت پدمماں کے طور کی گئی نے شکایت کی کہ اس کے بیٹے اسے کھانے پینے کے لئے نہیں پوچھ رہے تھے جس پر اس نے شوہر کے نام پر موجود پٹہ زمین کو ایک دوسرے شخص کو فروخت کردیا۔

گاؤں میں واقع اس پٹہ زمین پر مکان بنانے کی اجازت کے لئے تین ماہ قبل زمین خریدنے والے شخص نے درخواست دی تھی لیکن گرام پنچایت کی جانب سے مکان کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

خاتون نے شکایت کی کہ گاؤں کا پنچایت سکریٹری گزشتہ تین ماہ سے اجازت نہ دے کر پریشان کررہا ہے۔خاتون نے دھمکی دی کہ انصاف نہ کرنے پر وہ خود سوزی کرلے گی۔ اس واقعہ کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی اور خاتون کے ساتھ انصاف کرنے کا وعدہ کیا۔

a3w
a3w