تلنگانہ

اردو یونیورسٹی میں بی ایڈ آئی ٹی ای پی میں داخلوں کا اعلامیہ جاری۔10 مارچ تک فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ

ڈائرکٹر نظامت داخلہ پروفیسر ایم ونجا کے مطابق مانو کے حیدرآباد کیمپس میں بی اے بی ایڈ (سکنڈری)، بی ایس سی بی ایڈ (سکنڈری)، بی کام بی ایڈ (سکنڈری) کورسس دستیاب ہیں۔ جبکہ دربھنگہ، بہار کیمپس میں بی اے بی ایڈ (پریپریٹری) میں داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ ان میں سے ہر کورس میں 50 نشستیں دستیاب ہیں۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی میں 4 سالہ بی ایڈ انٹیگریٹڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام (آئی ٹی ای پی) میں داخلے کے خواہشمند طلبہ این ٹی اے کی ویب سائٹ پر اپنے فارم داخل کرسکتے ہیں۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 مارچ 2026 مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں
جلسہ بیاد محمد مظہر الدین مرحوم (مظہر ملت ) و دعوت افطار کا اہتمام
ماہِ رمضان کا ہر لمحہ قیمتی ہے، پہلے عشرے کے بعد بھی غفلت نہ برتی جائے: مولانا جعفر پاشاہ
رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کا اختتام روحانی تزک و احتشام کے ساتھ تکمیل،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
نرمل اربن منڈل ایجوکیشن آفیسر ناگیشور راؤ برخاست، اردو میڈیم اسکول کے طلبہ منتقلی معاملہ میں بڑی کارروائی
بوہرہ کمیونٹی میں ہر گھر میں حافظ قرآن بنانے کا ہدف اور معاشرہ ، تعلیم و صحت پر توجہ،ڈاکٹر الیاس نجمی


ڈائرکٹر نظامت داخلہ پروفیسر ایم ونجا کے مطابق مانو کے حیدرآباد کیمپس میں بی اے بی ایڈ (سکنڈری)، بی ایس سی بی ایڈ (سکنڈری)، بی کام بی ایڈ (سکنڈری) کورسس دستیاب ہیں۔ جبکہ دربھنگہ، بہار کیمپس میں بی اے بی ایڈ (پریپریٹری) میں داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ ان میں سے ہر کورس میں 50 نشستیں دستیاب ہیں۔


یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا اسکول آف ایجوکیشن ہندوستان کا سب سے بڑا ایجوکیشن اسکول ہے جہاں پر حیدرآباد کے علاوہ دربھنگہ (بہار)، سری نگر (کشمیر)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، آسنسول (مغربی بنگال)، چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد، مہاراشٹرا)، بیدر (کرناٹک)، نوح (ہریانہ)، سنبھل (اتر پردیش) میں کالج آف ٹیچر ایجوکیشن چلائے جارہے ہیں۔

فی الحال بی ایڈ آئی ٹی ای پی کے کورسس صرف حیدرآباد اور دربھنگہ کیمپس میں دستیاب ہے۔ اردو یونیورسٹی میں انٹگریٹیڈ ٹیچر ایجوکیشن کا 4 سالہ کورس تین سال قبل شروع کیا گیا تھا۔ اردو یونیورسٹی کے اسکول آف ایجوکیشن سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو بڑے پیمانہ پر سرکاری ملازمتیں حاصل ہورہی ہیں۔


بی ایڈ آئی ٹی ای پی میں داخلے نیشنل کامن انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ حاصل کئے جاسکتے ہیں جن کا اہتمام نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی جانب سے کیا جارہاہے۔


داخلے کے خواہشمند طلبہ لنک https://exams.nta.nic.in/ncet/ پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ تفصیلی پراسپکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔