تلنگانہ

یوریا کی قلت، بی جے پی اور بی آر ایس کی سازشیں کسانوں کو مشکل میں ڈال رہی ہیں: پونم پربھاکر

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کسانوں کے لئے 22 ہزار کروڑ روپے کے قرضہ جات معاف کئے،ہر ایکڑ کے لئے 6 ہزار روپے جاری کئے اور 500 روپے بونس دیالیکن بی آر ایس اور بی جے پی کی سازشیں کسانوں کو مشکلات میں ڈال رہی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر زراعت پونم پربھاکر نے الزام لگایاکہ مرکزکی بی جے پی حکومت ریاست سے تعصب کا مظاہرہ کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی،ارکان پارلیمنٹ مرکزی حکومت اور متعلقہ وزراء سے بارہا درخواست کر چکے ہیں کہ ضروری کھاد کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے، لیکن بی جے پی حکومت کھاد فراہم نہیں کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کسانوں کے لئے 22 ہزار کروڑ روپے کے قرضہ جات معاف کئے،ہر ایکڑ کے لئے 6 ہزار روپے جاری کئے اور 500 روپے بونس دیالیکن بی آر ایس اور بی جے پی کی سازشیں کسانوں کو مشکلات میں ڈال رہی ہیں۔

تلنگانہ کے کسانوں کو یوریا کی کمی کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار پر منفی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست کو درکار 11 لاکھ میٹرک ٹن یوریا میں سے صرف 5.2 لاکھ میٹرک ٹن پہنچ سکا ہے۔

مرکزی حکومت میں بی جے پی کے وزراء، جیسے کہ کشن ریڈی اور بنڈی سنجے، تلنگانہ کے کسانوں کی مشکلات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوریا کی فراہمی مکمل طور پر مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے اور ریاستی حکومت نے کئی بار اس سلسلہ میں درخواست کی ہے۔

انہوں نے بی آر ایس پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ دیہی علاقوں میں کسانوں میں خوف و ہراس پھیلا رہی ہے اور کسانوں کو مجبور کر رہی ہے کہ وہ پہلے سے کھاد خرید لیں۔

وزیرموصوف نے زور دے کر کہا کہ کسانوں کی مشکلات ریاست کی معیشت اور مجموعی نظام پر اثر ڈال سکتی ہیں اور فوری طور پر تلنگانہ کو یوریا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزیر زراعت سے ملاقاتیں کی گئی ہیں اور پارلیمنٹ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اراکین نے بھی یوریا کی قلت کے خلاف احتجاج کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بی جے پی کے صدر رام چندر راو کسانوں کے مسائل سے بے خبر ہیں۔