حیدرآباد
عرس حضرات یوسفینؒ کا آغاز، مکہ مسجد سے صندل جلوس، سینکڑوں عقیدتمندوں کی شرکت
حضرات یوسفینؒ نامپلی کے 325 ویں سہ روزہ عرس تقاریب کا آج بعد نماز عصر سے آغاز ہوا۔ رکن وقف بورڈ مولانا ابوالفتح بندگی بادشاہ اور متولی درگاہ شریف محمد صوفیان علی کی نگرانی میں بعد نماز عصر تاریخی مکہ مسجد سے جلوس صندل مبارک کا آغاز ہوا۔
حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) حضرات یوسفینؒ نامپلی کے 325 ویں سہ روزہ عرس تقاریب کا آج بعد نماز عصر سے آغاز ہوا۔ رکن وقف بورڈ مولانا ابوالفتح بندگی بادشاہ اور متولی درگاہ شریف محمد صوفیان علی کی نگرانی میں بعد نماز عصر تاریخی مکہ مسجد سے جلوس صندل مبارک کا آغاز ہوا۔
جلوس میں سینکڑوں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔
جلوس براہ چارمینار، گلزار حوض، نیاپل، افضل گنج، عثمان گنج، معظم جاہی مارکٹ، نامپلی سے ہوتا ہوا درگاہ یوسفینؒ پہنچا۔ جلوس کے راستوں پر مختلف تاجرین کی جانب سے صندل جلوس کا استقبال کیا گیا۔