بجنور میں سڑک حادثہ، سات لوگوں کی موت
اس کے ساتھ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔
بجنور: اتر پردیش میں ضلع بجنور کے دھام پور علاقے میں قومی شاہراہ-74 پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آنے والے سڑک حادثے میں دولہا اور دلہن سمیت سات لوگوں کی موت ہو گئی۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بجنور میں پیش آنے والے سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جائیں اور انہیں مناسب علاج فراہم کیا جائے۔
اس کے ساتھ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔
پولس ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ قومی شاہراہ-74 پر واقع فائر بریگیڈ اسٹیشن کے نزدیک کل رات تقریباً 2 بجے گھنے کہرے کی وجہ سے کار اور آٹو میں تصادم ہوا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مہلوکین میں دولہا اور دلہن کے رشتہ دار، دولہے کا بھائی اور خالہ شامل ہیں۔ تمام مرنے والے بجنور کے دھام پور تھانہ علاقہ کے باشندے بتائے جاتے ہیں۔
اطلاع کے مطابق دولہا وصال کی شادی کے بعد چھ لوگ جھارکھنڈ سے اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے۔ تھری وہیلر میں آدھی رات کے بعد مراد آباد سے گاؤں تبرہ جاتے ہوئے، دھام پور-
نگینہ روڈ پر کریٹا کار نے پیچھے سے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی، جس میں تمام چھ زخمی لوگوں نے علاج کے لیے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ تھری وہیلر ڈرائیور کی بھی موت ہو گئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے شیرکوٹ کے باشندے سہیل علوی اور کریٹا سوار امان کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
مرنے والوں میں خورشید (65) ، بیٹا وصال (25) ، 22 سالہ نئی شادی شدہ خوشی، بیوی ممتاز (45) ، بیٹی روبی (32) اور 10 سالہ بشریٰ شامل ہیں۔