ایشیاء

امریکی فضائی حملوں کے سنگین نتائج ہوں گے: عراق

عراق کی حکومت نے آج کہا کہ مغربی عراق کے سرحدی علاقوں پر امریکی فضائی حملوں کے ملک اور خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین نتائج ہوں گے۔

بغداد: عراق کی حکومت نے آج کہا کہ مغربی عراق کے سرحدی علاقوں پر امریکی فضائی حملوں کے ملک اور خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین نتائج ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
مولانا محمد محسن پاشاہ کا عراق سے واپسی پر درگاہ شہنشاہ ولایت میں جلسہ تہنیت سے خطاب
ملک عراق سے واپسی پر مولانا محسن پاشاہ کی شاندار پذیرائی، مختلف مقامات پر گل پوشی اور شال پوشی کی تقریبات منعقد
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
زیارتوں کا سلسلہ جاری، قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بازیابی اور جنگ بندی کے لیے رقت آمیز دعائیں

عراقی وزیراعظم کے فوجی ترجمان یحییٰ رسول نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی فضائی حملوں نے بغداد سے 400 کلومیٹر مغرب میں القائم شہر اور عراق کے دیگر سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ یہ فضائی حملے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں اور ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب عراق خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مسٹررسول نے فضائی حملوں کو ایک خطرہ قرار دیا جو عراق اور خطے کے لیے ناپسندیدہ نتائج کا باعث بنے گا جو عراق اور خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے سنجیدہ ہوں گے۔

صوبہ الانبار کے ایک سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ عراقی نیم فوجی دستے حشد الشعبی فورسز کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملوں میں کم از کم تین عراقی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کور (آئی آر جی سی) اور اس سے منسلک ملیشیا گروپوں کے خلاف عراق اور شام میں 85 سے زیادہ ٹھکانوں پرفضائی حملے کیے ۔