امریکہ و کینیڈا
امریکہ اور اسرائیل نے ایران میں 208 ماؤں کی گود سونی کردیں
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پر ویڈیو بیان میں جعفر میادفر نے بتایا کہ ان 208 بچوں میں سے 168 بچے میناب شہر کے لڑکیوں کے اسکول پر امریکی میزائل حملے میں شہید ہوئے۔
تہران: امریکہ اور صہیونی ریاست اسرائیل نے 28 فروری سے اب تک ایران میں 208 ماؤں کی گود اجاڑ دی ہے۔ ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کو آج 25 واں دن ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ 28 فروری سے 23 مارچ تک امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 208 ماؤں کے لخت جگر چھین لیے گئے ہیں۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پر ویڈیو بیان میں جعفر میادفر نے بتایا کہ ان 208 بچوں میں سے 168 بچے میناب شہر کے لڑکیوں کے اسکول پر امریکی میزائل حملے میں شہید ہوئے۔
شہید ہونے والے بچوں میں 13 کی عمر پانچ سال سے کم تھی اور سب سے کم عمر تین دن کا نوزائیدہ بچہ تھا۔
ایرانی حکومت کے مطابق، جنگ کے آغاز سے اب تک 1500 سے زائد ایرانی شہری امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔