حیدرآباد

ساوتھ سنٹرل ریلوے کی 4 خصوصی ٹرینیں

ساوتھ سنٹرل ریلوے نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرین نمبر 02764 سکندرآبا۔ تروپتی خصوصی ٹرین19نومبر کو 2005 بجے سکندرآباد سے روانہ ہوگی اور اگلے دن 0900 بجے تروپتی پہنچے گی۔

حیدرآباد: مسافرین کے زائد ہجوم سے نمٹنے کیلئے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے مختلف مقامات کیلئے چار خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرین نمبر 02764 سکندرآبا۔ تروپتی خصوصی ٹرین19نومبر کو 2005 بجے سکندرآباد سے روانہ ہوگی اور اگلے دن 0900 بجے تروپتی پہنچے گی۔

یہ خصوصی ٹرین جنگاوں، قاضی پیٹ، ورنگل، محبوب آباد، دورناکل، کھمم، مدھیرا، وجئے واڑہ، تنالی، چیرالہ، اونگول، نیلور، گڈور اور رینی گنٹہ اسٹیشنوں پر توقف کرے گی۔ٹرین نمبر07451 تروپتی۔ سریکاکلم 20نومبرکو 2010 بجے تروپتی سے روانہ ہوگی اور اگلے دن 1230 بجے سریکاکلم پہنچے گی۔

دوران واپسی ٹرین نمبر07452 سریکاکلم۔تروپتی خصوصی ٹرین 21نومبر کو 1500 بجے سریکاکلم سے روانہ ہوگی اور اگلے دن 0800 تروپتی پہنچے گی۔یہ خصوصی ٹرینیں رینی گنٹہ،گڈور، نیلور، اونگول، چرالہ، تنالی، وجئے واڑہ، ایلورو، تاڑے پلی گوڑم، راجمندری، سامل کوٹ، اناورم، انکاپلی، دوواڈہ، وشاکھاپٹنم، کوتاوالسا، وجیانگرم اور چپروپلی اسٹیشنوں پر توقف کرے گی۔

a3w
a3w