دہلی

امریکہ نے 297 ’انمول نوادرات‘ ہندوستان کو لوٹادئے

وزیراعظم نریندر مودی نے 297 ’انمول نوادرات‘ لوٹانے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔ یہ نوادرات غیرقانونی طور پر ہندوستان سے امریکہ منتقل کئے گئے تھے۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے 297 ’انمول نوادرات‘ لوٹانے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔ یہ نوادرات غیرقانونی طور پر ہندوستان سے امریکہ منتقل کئے گئے تھے۔

وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے گہرے باہمی تعلقات اور وسیع ثقافتی مفاہمت کے مد ِنظر یہ نوادرات لوٹائے گئے۔ انہیں جلد ہی ہندوستان واپس لایا جائے گا۔

چنندہ نوادرات ویلمنٹن میں مودی اور بائیڈن کو دکھائے گئے۔

امریکی وزارت ِ خارجہ کے بیورو آف ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افیرس اور ہندوستان کے محکمہ آثارقدیمہ نے جو مرکزی حکومت کی وزارتِ کلچر کے تحت ہے جولائی 2024ء میں کلچرل پراپرٹی معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔

نوادرات تقریباً4ہزار سال پرانے ہیں اور یہ ہندوستان کے مختلف حصوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

a3w
a3w