نمائش گراؤنڈ پر دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دواکھلانے کا آغاز
اسپیکر جی پرساد اور وزیر پونم پربھاکر نے مچھلی میں دوا کی تقسیم کا آغازکیا۔ ریاستی حکومت کے تعاون سے اس دوا کی تقسیم دو دن تک کی جائے گی جس کے بعد باتھنی گوڑخاندان کی جانب سے ان کے گھر پر یہ دوا مریضوں میں تقسیم کی جائے گی۔

حیدرآباد: مرگ کے موقع پر شہرحیدرآباد میں دمہ کے مریضوں کومچھلی میں دوا کھلائی جارہی ہے۔ نامپلی نمائش گراؤنڈ میں باتھنی گوڑ خاندان کے ارکان یہ دوا تقسیم کر رہے ہیں جس کے لیے ریاست کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف مقامات سے دمہ کے مریض حیدرآباد پہنچے۔
حکام نے اس سلسلہ میں تمام انتظامات کئے۔گزشتہ 173برسوں سے باتھنی گوڑ خاندان کی جانب سے دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دوا، مرگ کے موقع پر کھلائی جارہی ہے۔ اس دوا کیلئے آنے والے مریضوں کو کسی بھی قسم کی تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں اور تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔
اسپیکر جی پرساد اور وزیر پونم پربھاکر نے مچھلی میں دوا کی تقسیم کا آغازکیا۔ ریاستی حکومت کے تعاون سے اس دوا کی تقسیم دو دن تک کی جائے گی جس کے بعد باتھنی گوڑخاندان کی جانب سے ان کے گھر پر یہ دوا مریضوں میں تقسیم کی جائے گی۔ایک اندازے کے مطابق تقریباً دو لاکھ افراداس دوا کو کھانے کے لئے حیدرآباد پہنچے۔
معذوروں اور خواتین کے لیے خصوصی قطاروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ آر ٹی سی نے اعلان کیا ہے کہ اس پروگرام کے لیے 130 بسوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے اور حکومت نے 1200 پولیس ملازمین کے ساتھ بہترانتظامات کیے ہیں۔