تلنگانہ

معصوموں کی اموات پر توجہ نہیں دی گیی تو بددعائیں کانگریس حکومت کو لے ڈوبیں گی: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے کہا کہ ہاسٹلس میں ناقص خوراک، بنیادی سہولیات کی کمی اور ناقص دیکھ بھال کے سبب معصوم بچے اذیت میں جی رہے ہیں، جس کی ایک اور افسوسناک مثال یہ خودکشی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے چوٹ اپل منڈل میں جیوتی با پھولے گروکل ہاسٹل میں پانچویں جماعت کی طالبہ کی خودکشی واقعہ پر بی آر ایس کے کارگزارصدر کے ٹی راما راؤ نے شدید افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر طالبہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کانگریس حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔


کے ٹی آر نے کہا کہ ہاسٹلس میں ناقص خوراک، بنیادی سہولیات کی کمی اور ناقص دیکھ بھال کے سبب معصوم بچے اذیت میں جی رہے ہیں، جس کی ایک اور افسوسناک مثال یہ خودکشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گروکل اداروں میں پہلے ہی 90 سے زائد طلبہ کی مختلف وجوہات کی بنا پر موت ہوگیی ہے، اس کے باوجود وزیراعلیٰ کی بے حسی برقرار ہے۔


انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر اب بھی ان معصوموں کی اموات پر حکومت نے توجہ نہیں دی تو عوام کے دلوں سے نکلنے والی بددعائیں کانگریس حکومت کو لے ڈوبیں گی۔ کے ٹی آر نے کانگریس حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر گروکل ہاسٹلس میں حالات سدھارنے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ سلسلہ رکنے والا نہیں۔