امریکی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی تروملامیں حاضری۔ہندوستانی نژاد کھلاڑیوں نے درشن کئے
امریکہ کی قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے اراکین نے منگل کو اے پی کے تروملا پہنچ کر درشن کئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان مونانک پٹیل نے کہا کہ درشن بہت اچھے رہے اور مندر کا احاطہ و گرد و نواح انتہائی صاف ستھرا ہے۔
حیدرآباد: امریکہ کی قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے اراکین نے منگل کو اے پی کے تروملا پہنچ کر درشن کئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان مونانک پٹیل نے کہا کہ درشن بہت اچھے رہے اور مندر کا احاطہ و گرد و نواح انتہائی صاف ستھرا ہے۔
انہوں نے اس دورہ کیلئے آئی سی سی،بی سی سی آئی اور آندھرا کرکٹ ایسوسی ایشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس امریکی ٹیم میں ایک تلگو نوجوان سائی تیجا بھی شامل ہیں۔ سائی تیجا کے والد ناگیشور ریڈی کا تعلق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نندیال کے گاؤں کملا پوری سے ہے۔
ملازمت کے سلسلہ میں امریکہ منتقلی کے باعث سائی تیجا کی پیدائش اور پرورش وہیں ہوئی ہے۔ ٹیم کے دیگر اراکین میں دہلی کے ملند کمار، مہاراشٹر کے شبھم رنجا، گجرات کے مونانک پٹیل (کپتان)، ممبئی کے ہرمیت سنگھ اور سوربھ نیتراولکر کے علاوہ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے سنجے کرشنامورتی شامل ہیں۔