شمالی بھارت

اشوک گہلوت نے عہدیدار پر مائیک پھینک دیا

چیف منسٹر اشوک گہلوت نے ایک جلسہ عام کے دوران پبلک ایڈرس سسٹم کے مناسب طور پر کام نہ کرنے پر برہمی کے عالم میں ضلع بارمیر کے کلکٹر پر مائیکرو فون پھینک دیا۔

جئے پور: چیف منسٹر اشوک گہلوت نے ایک جلسہ عام کے دوران پبلک ایڈرس سسٹم کے مناسب طور پر کام نہ کرنے پر برہمی کے عالم میں ضلع بارمیر کے کلکٹر پر مائیکرو فون پھینک دیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت

یہ واقعہ جمعہ کی رات بارمیر سرکٹ ہاوس میں پیش آیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

اُس وقت چیف منسٹر خواتین کے گروپ کے ساتھ بات چیت کررہے تھے تاکہ ان کیلئے مختلف سرکاری اسکیمات پر ان کا ردعمل حاصل کرسکیں۔

چیف منسٹر نے جب گروپ سے بات چیت کرنے کی کوشش کی تھی مائیک نے برابر کام نہیں کیا اور انہوں نے برہمی کے عالم میں اسے بارمیر کے ضلع کلکٹر پر پھینک دیا۔ کلکٹر نے مائیک اٹھالیا۔

چیف منسٹر ایک بار پھر برہم ہوگئے جب انہوں نے خواتین کے گروپ کے پیچھے چند افراد کو ٹہرے ہوئے دیکھا اور ان سے چلے جانے کیلئے کہا۔

انہوں نے سوال کیا ایس پی کہاں ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایس پی اور کلکٹر دونوں ایک جیسے ہیں۔ گہلوت بارمیر کے دوروزہ دورہ پر ہیں۔

اس تقریب کے دوران خواتین نے چیف منسٹر اسکیم کے مختلف فوائد کے بارے میں بتایا اور آنگن واڑی کارکنوں کے اعزازیہ میں اضافہ کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا۔