مشرق وسطیٰ

امریکہ ایران پر مزید سخت حملے کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ ایران پر "بہت سخت" حملے کرے گا اور ممکنہ طور پر نئے اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں لکھا کہ ایران کو آج بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ ایران پر "بہت سخت” حملے کرے گا اور ممکنہ طور پر نئے اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں لکھا کہ ایران کو آج بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے رویے کی وجہ سے مزید علاقوں اور گروہوں کو نشانہ بنانے پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے یہ بیانات ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے اس بیان کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کبھی بھی اسرائیل اور امریکہ کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

ایرانی صدر نے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی تقریر میں خلیجی ریاستوں سے ایرانی حملوں پر معذرت بھی کی اور کہا کہ تہران اپنے ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہیں بنائے گا جب تک کہ وہ پہلے ایران پر حملہ نہ کریں۔

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں ایرانی صدر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے سامنے معافی مانگی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ وہ ان پر مزید حملے نہیں کرے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کا یہ مؤقف امریکہ اور اسرائیل کے مسلسل حملوں کے باعث سامنے آیا ہے۔