حیدرآباد

بی جے پی لیڈر امرسنگھ کے داماد کا ٹپہ چبوترہ میں قتل

ڈی سی پی ساوتھ ویسٹ زون کرن کھرے نے کہا کہ حملہ آوروں نے ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے آکاش پر کئی راونڈ فائرنگ کی۔تین ماہ پہلے آکاش کے خلاف کا معاملہ درج کرتے ہوئے اس کو ریمانڈ کیاگیا تھا تاہم وہ ضمانت پر رہا ہوا تھا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ کرانتی جس کے ساتھ آکاش کا تنازعہ تھا، نے یہ واردات انجام دی ہے۔

حیدرآباد: ایک خوفناک واردات میں شہر حیدرآباد میں بی جے پی کے لیڈرامرسنگھ کے داماد کا قتل کردیاگیا۔پولیس کے ذرائع نے کہا کہ ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن حدود میں کل شب پیش آئی اس دل دہلادینے والی واردات میں مرغی چوک کاروان کے قریب بعض افراد نے آکاش سنگھ پر گولی چلادی۔

متعلقہ خبریں
کالیشورم پروجیکٹ اسکام پر کانگریس کا دہرا موقف: ڈی کے ارونا
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
رام بھی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی کرسی نہیں بچا سکیں گے، ڈی اروند کا سنسنی خیز تبصرہ
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ان کو قریب سے گولی ماری گئی، اس واردات کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے چوکسی کا مظاہرہ کیا اور جائے واقعہ پر پہنچ گئی۔پولیس نے مقام واردات سے بندوقیں اور چاقو برآمد کئے۔شبہ کیاجارہا ہے کہ گروہ واری تنازعہ کے نتیجہ میں یہ واردات پیش آئی۔

ڈی سی پی ساوتھ ویسٹ زون کرن کھرے نے کہا کہ حملہ آوروں نے ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے آکاش پر کئی راونڈ فائرنگ کی۔تین ماہ پہلے آکاش کے خلاف کا معاملہ درج کرتے ہوئے اس کو ریمانڈ کیاگیا تھا تاہم وہ ضمانت پر رہا ہوا تھا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ کرانتی جس کے ساتھ آکاش کا تنازعہ تھا، نے یہ واردات انجام دی ہے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا اور اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے کلوزٹیم نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور شواہد کو جمع کیا۔ذرائع نے بتایا کہ آکاش نے کسی مسئلہ پر بات چیت کے بہانے مقتول کو طلب کیا اور اس پر حملہ کرتے ہوئے اس کوقتل کردیا۔پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ حملہ آوروں کو پکڑا جاسکے۔

a3w
a3w