حیدرآباد
مساجد اور منادر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے عثمان الہاجری کی اپیل
مسجد اور مندر کے علاوہ دیگر حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے تاکہ ناخوشگوار واقعہ کو روکا جاسکے۔ اِس سے نہ صرف ہندوؤں اور مسلمانوں کی مدد ہوگی بلکہ شہر میں امن و ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

حیدر آباد: کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری نے صدر ٹی پی سی سی سے نمائندگی کرتے ہوئے بتایا کہ ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ حساس مقامات پر ناخوشگوار واقعات پیش آرہے ہیں بالخصوص حال ہی میں ایک مندر میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔
آپ سے گزارش کی جاتی ہے کہ حساس مقامات جیسے مندر، مسجد وغیرہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں۔ اِس کے لئے حلقہ کاروان کے لئے 50 لاکھ روپے منظور کئے جائیں۔
اِس رقم سے مسجد اور مندر کے علاوہ دیگر حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے تاکہ ناخوشگوار واقعہ کو روکا جاسکے۔ اِس سے نہ صرف ہندوؤں اور مسلمانوں کی مدد ہوگی بلکہ شہر میں امن و ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ مجھے اُمید ہے کہ آپ اِس ضمن میں مثبت اقدامات کریں گے۔