پرگتی بھون میں عثمان الھاجری کی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات
عثمان الھاجری نے حالیہ دنوں میں بی جے پی کے محنتی اور سرگرم کارکنوں کی کانگریس پارٹی میں شمولیت سے متعلق تفصیلات بھی وزیر اعلیٰ اور ٹی پی سی سی صدر کے سامنے رکھیں اور کہا کہ اس سے کاروان حلقہ میں کانگریس پارٹی کو نئی تقویت ملی ہے۔
حیدرآباد: انچارج حلقہ اسمبلی کاروان جناب عثمان بن محمد الھاجری نے پرگتی بھون میں وزیر اعلیٰ تلنگانہ جناب ریونت ریڈی اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جناب مہیش کمار گوڑ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر جناب عثمان الھاجری نے کاروان اسمبلی حلقہ میں کانگریس پارٹی کو عوام سے جوڑنے کے لیے زمینی سطح پر انجام دی جا رہی سرگرمیوں سے قیادت کو واقف کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ سینئر قائدین کے تعاون سے حلقہ میں پارٹی تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔
جناب عثمان الھاجری نے حالیہ دنوں میں بی جے پی کے محنتی اور سرگرم کارکنوں کی کانگریس پارٹی میں شمولیت سے متعلق تفصیلات بھی وزیر اعلیٰ اور ٹی پی سی سی صدر کے سامنے رکھیں اور کہا کہ اس سے کاروان حلقہ میں کانگریس پارٹی کو نئی تقویت ملی ہے۔
معزز وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے کاروان اسمبلی حلقہ میں پارٹی کو مستحکم بنانے کے لیے کی جانے والی ان کوششوں پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ حیدرآباد میں کانگریس پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے۔