مشرق وسطیٰ
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تاریخی مسجد شہید
اسرائیل نے مغربی کنارے میں ہی کئی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جن پر حماس کے جانبازوں کی موجودگی کا شک تھا تاہم حملے کے وقت عماتیں خالی ہونے کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔
غزہ: اسرائیلی بمباری میں اسپتالوں اورایک چرچ کے بعد اب ایک تاریخی مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس میں مسجد العمری الکبیر شہید ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے کے رہائشی علاقوں اور مذہبی مقامات پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
مغربی کنارے کے علاقے نور الشمس کے ایک پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی گئی جس میں 12 افراد شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیل نے مغربی کنارے میں ہی کئی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جن پر حماس کے جانبازوں کی موجودگی کا شک تھا تاہم حملے کے وقت عماتیں خالی ہونے کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔
a3w