مشرق وسطیٰ

دبئی، ابوظبی اور سعودیہ میں طوفانی بارشیں، صحرائی وادیاں پانی سے بھر گئیں

تیز طوفانی بارشوں کے حوالے سے سعودی محکمہ موسمیات اور ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز تک موسم غیر یقینی رہے گا، عوام غیر ضروری سفر اور صحرائی وادیوں میں جانے سے گریز کریں۔

ابوظہبی: دبئی، ابوظبی اور سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں شہری علاقوں کے علاوہ صحرائی وادیاں بھی پانی سے بھر گئیں۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت

سعودی عرب میں ریاض، الخرج، القصیم، بریدہ، دمام،الخبر، الاحساء،الجبیل اور دیگر علاقوں میں تیز بارشیں ہوئیں جس کے نتیجے میں شہروں کی اہم شاہراہیں اور انڈر پاسز میں پانی بھرگیا جب کہ گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیز طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سعودی شہری علاقوں کے علاوہ صحرائی وادیاں بھی بارش کے پانی سے بھر گئی ہیں، بارش کا پانی کاروباری مراکز میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہروں دمام اور الخبر میں بارش کے باعث بلدیہ نے تمام انڈر پاس اور پل بند کردیے جب کہ عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تیز طوفانی بارشوں کے حوالے سے سعودی محکمہ موسمیات اور ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز تک موسم غیر یقینی رہے گا، عوام غیر ضروری سفر اور صحرائی وادیوں میں جانے سے گریز کریں۔

دوسری جانب دبئی اورابوظبی میں تیز بارش ہوئی،گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ سے موسلادھار بارشوں کا آغاز ہو ا تھا، دبئی ائیرپورٹ کے مسافروں کا متبادل ٹرانسپورٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ دبئی ائیرپورٹ کے مسافروں کےلیے میٹرو آج بھی رات بھر چلے گی۔

دبئی اور ابوظبی میں تیز طوفانی بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں کو 2 دن آن لائن کلاسز لینے اور نجی دفاتر میں ورک فرام ہوم کی ہدایت جاری کردی گئی ہے جب کہ بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔