حیدرآباد

حیدرآباد میں اسپرم سیمپل کے نام پر گندا دھندہ بے نقاب! ’اسپرم ٹیک‘ کا پردہ فاش

پڑوسی دکان کے مالک دیواکر نے میڈیا کو بتایا کہ پنکج پٹیل نے اس مرکز کے لیے تمام ضروری قانونی اجازت نامے حاصل کیے تھے، مگر موجودہ انکشافات کے بعد ادارے کی نیت اور سرگرمیوں پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ گوپالا پورم میں واقع ایک مشتبہ طبی ادارے "انڈین اسپرم ٹیک” پر پولیس نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا۔ اطلاعات کے مطابق یہ ادارہ گزشتہ دو ماہ سے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے، جس کے بعد مقامی پولیس نے یہ قدم اٹھایا۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

گوپالا پورم پولیس نے ادارے کے مالک پنکج پٹیل اور ایک مینیجر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ کلوز ٹیم کی مدد سے اِس جگہ سے کچھ اہم شواہد بھی اکھٹے کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے وہ تمام دستاویزات ضبط کر لی ہیں جن میں اسپرم اور انڈے فراہم کرنے والے افراد کی تفصیلات درج تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ابتدا میں علاقہ کے عوام کو یہ باور کروایا گیا کہ یہاں بلڈ سیمپل کلیکشن کیا جاتا ہے، تاہم اندرونی صورتحال کچھ اور ہی نکلی۔

عینی شاہدین کے مطابق ادارے میں آٹھ نرسیں اور چار دیگر ملازمین کام کر رہے تھے، جو مختلف افراد سے اسپرم سیمپلز حاصل کرتے تھے۔ رپورٹس کے مطابق پہلی بار آنے والے افراد کو پانچ سو روپے جبکہ دوسری بار آنے والوں کو چھ سو روپے دیے جاتے تھے۔ حاصل کردہ سیمپلز کو محفوظ کیا جاتا اور 48 گھنٹوں کے اندر اُنہیں کسی دوسرے مقام پر منتقل کر دیا جاتا۔

پڑوسی دکان کے مالک دیواکر نے میڈیا کو بتایا کہ پنکج پٹیل نے اس مرکز کے لیے تمام ضروری قانونی اجازت نامے حاصل کیے تھے، مگر موجودہ انکشافات کے بعد ادارے کی نیت اور سرگرمیوں پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہے اور جلد ہی مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔