دہلی
”وایومترا“،ایک لاکھ سے زیادہ دہلی کے شہریوں نے حلف لیا
وزارت ماحولیات اور کمیشن برائے امور معیار ہوا کے تائیدی پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر دہلی کے ایک لاکھ سے زیادہ شہریوں نے آج ”وایو مترا حلف“ لیا۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) وزارت ماحولیات اور کمیشن برائے امور معیار ہوا کے تائیدی پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر دہلی کے ایک لاکھ سے زیادہ شہریوں نے آج ”وایو مترا حلف“ لیا۔
یہ مہم کامیابی کے ساتھ نریلا بوانا منڈکا، جھانگیر پوری، ویویک وہار، روہنی، آر کے پورم، آنند وہار اور او کھلا کے بشمول کئی پرہجوم مقامات پر چلائی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت کا تیقن کیا جاسکے۔
آج جاری کردہ سرکاری بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف انڈیا، ای آئی اے سی پی پروگرام سنٹر کی مدد اور وزارت ماحولیات کے تعاون سے یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔
جون اور اگست 2025ء کے دوران یہ مہم چلائی گئی جس کے دوران 25 سے زیادہ ورکشاپ منعقد کئے گئے۔ طلباء اور شہریوں نے مقامی آلودگی کم کرنے ماحولیاتی لیڈر بننے کا حلف لیا۔