مشرق وسطیٰ

غزہ کے علاوہ دیگر خطوں میں بھی جنگ کی تیاری کررہے ہیں: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ایران نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی ہے۔ یہ دھمکی اس وقت دی گئی جب تل ابیب کے فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈرز جاں بحق ہوگئے تھے۔

تل ابیب: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی جانب سے تل ابیب پر حملہ کی دھمکی کے بعد کہا ہے کہ ہم غزہ کے علاوہ دیگر خطوں میں بھی جنگ کی تیاری کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
کوٹا میں ایک اور کوچنگ طالبہ کی خودکشی
وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق انہوں نے جنوبی اسرائیل میں فضائیہ بیس پر دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ جاری ہے لیکن دیگر خطوں میں بھی جنگ کی تیاری کررہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ایران نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی ہے۔ یہ دھمکی اس وقت دی گئی جب تل ابیب کے فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈرز جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایرانی دھمکی کے بعد واضح مؤقف اختیار کیا کہ تہران کی جانب سے حملے کی صورت میں واشنگٹن تل ابیب کا مکمل ساتھ دے گا۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ’جس کسی نے ہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس کو جواب ملے گا، ہم اسرائیل کی سیکیورٹی ضروریات کے لیے تمام تر جنگی انتظامات کررہے ہیں اور یہ دفاعی اور جارحیت نوعیت کی ہیں‘۔

a3w
a3w