حیدرآباد

وی سی سجنار نے کمشنرپولیس حیدرآباد کی ذمہ داری سنبھال لی

سجنار نے اپنے کیریئر کا آغاز جنگاوں (ورنگل) اور پلی ویندلہ (کڑپہ) میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس کے طور پر کیا۔ بعد ازاں وہ نلگنڈہ، کڑپہ، ورنگل اورمیدک اضلاع میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

حیدرآباد: سینئر آئی پی ایس عہدیدار وی سی سجنار نے منگل کو تلنگانہ انٹی گریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (ٹی جی آئی سی سی سی)، بنجارا ہلز میں حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر کے طور پر ذمہ داری سنبھال لی۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
غیر متعلقہ افراد کو پولیس اسٹیشنوں میں آنے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت: سٹی پولیس کمشنر
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا


سجنار 1996 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر ہیں، جو متحدہ آندھرا پردیش کیڈریڈ سے تعلق رکھتے تھے اور بعد ازاں وہ تلنگانہ کو الاٹ کئے گئے۔ تقریباً تین دہائیوں کی خدمات کے دوران اہم پولیسنگ اور انتظامی عہدوں میں کام کرتے ہوئے انہوں نے ایک فیصلہ کن عہدیدارکے طور پر شہرت قائم کی ہے۔


سجنار نے اپنے کیریئر کا آغاز جنگاوں (ورنگل) اور پلی ویندلہ (کڑپہ) میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس کے طور پر کیا۔ بعد ازاں وہ نلگنڈہ، کڑپہ، ورنگل اورمیدک اضلاع میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

انہوں نے سی آئی ڈی کے اکنامک آفنس ونگ کی قیادت بھی کی اور بعد ازاں ایلیٹ اینٹی ٹیرر فورس اوکٹوپس کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش اسپیشل پولیس کے چھٹے بٹالین، منگل گری کی کمان بھی سنبھالی۔


ڈی آئی جی اور بعد ازاں آئی جی کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد انہوں نے انٹلی جنس ڈپارٹمنٹ میں اہم عہدے سنبھالے۔ مارچ 2018 تک خدمات انجام دینے کے بعد، وہ سائبر آباد پولیس کمشنر مقرر ہوئے اور اگست 2021 تک اس عہدے پر رہے، پھر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے وائس چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کئے گئے۔