تاریخ کے جھروکوں سے۔ 5 اکتوبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا
ہندستانی اور عالمی تاریخ میں 5 اکتوبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
حیدرآباد: ہندستانی اور عالمی تاریخ میں 5 اکتوبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1582۔ گریرگورین کلینڈر پوپ کے زیر اقتدار ریاستوں، پرتگال اور اسپین میں نافذ ہوا۔
1676۔برطانوی سرکار نے ایسٹ انڈیا کمپنی کو بمبئی میں دو طرح کے سکے (روپے اور پیسے) ڈھالنے کااختیار دیا۔
1793۔ فرانسیسی انقلاب کے دوران فرانس میں عیسائی مذہب کے لوگ بے گھر ہوئے ۔
1796۔ اسپین نے انگلینڈ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
1805۔ ہندستان میں برطانوی حکومت کے دوسرے گورنر جنرل کمانڈر ان چیف لارڈ کارنوالس کا غازی پور میں انتقال ہوا ۔
1864۔ کلکتہ سٹی میں آئے سمندری طوفان سے تقریباً 50،000 افراد ہلاک ہوئے۔
1868۔آسام کے مشہور ادیب لکشمی ناتھ بیج بروا کی پیدائش ہوئی تھی۔
1908 ۔فرڈینانڈ اول نے بلغاریہ کی آزادی کا اعلان کرکے اپنے لئے زار کا لقب اختیار کیا۔
1910 ۔شاہ مینوئل دوم کے خلاف بغاوت کے بعد پرتگال جمہوریہ بنا۔
1911۔اٹلی کی فوج نے طرابلس پر قبضہ کیا
1914 ۔پہلی عالمی جنگ کے دوران پہلا ہوائی حملہ ناکام ہوا۔
1915۔ بلغاریہ نے پہلی عالمی جنگ میں حصہ لیا۔
1931۔کلائڈ پیگبرن اور ہیوگ ہرنڈان نےجاپان سے واشنگٹن تک کی دوری 41 گھنٹے میں پوری کی تھی۔
1938۔چیکوسلاویہ کے صدر ایدو آئی بینیس اپنے عہدہ سے استعفی دے کر بیرون ملک چلے گئے۔
1943۔امریکہ نے ویک پر ہوائی حملہ کیا۔
1946۔ پہلا کان فلم فیسٹیول کا اختتام ہوا۔
1948۔ ترکمانستان کے دارالحکومت عشق آباد میں آئے زلزلے سے 110،000 افراد کی موت ہوئی۔
1954 ۔یوگوسلاویہ تریستے علاقہ اٹلی کو دینے پر رضامند ہوگیا۔
1961۔چین اور نیپال نے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے۔
1962۔ تصوراتی جاسوس کردارجیمس بانڈ پر مشتمل پہلی فلم ڈاکٹر نو کی نمائش کی گئی۔
1964۔ناوابستہ ممالک کی چوٹی کانفرنس میںکانگو کے موئس شومبے کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔
1970۔مصر کی واحد پارٹی نے انورسادات کو صدر کے عہدے کا جانشین نامزد کیا۔
1975۔اس وقت کو سوویت روس نے نیوکلیائی تجربہ کیاہ
1978۔امریکی وزیر خارجہ سائرس وانس نامبیا میں سیاہ فاموں کا اقتدار قائم کرانے کے سلسلے میں جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہوئے۔
1983۔پولینڈ میں سالیڈیریٹیپارٹی کے لیڈر اور مزدور رہنما لیک والیشا کے لئے نوبل امن انعام کا اعلان کیا گیا۔
1986۔اسرائیل کے خفیہ نیوکلیائی اسلحہ کے بارے میں برطانوی اخبار سنڈے ٹائمس میں رپورٹ شائع ہوئی۔
1987۔جنوبی افریقہ حکومت نے سیاہ فاموں کو سفید فاموں کے مکانات کے قریب رہائش اختیار کرنے کی اجازت دی۔
1988۔ برازیل کی آئین ساز اسمبلی نے آئین نافذ کیا۔
1989۔ میرا صاحب فاطمہ بی بی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بنیں۔
1989۔تبت کے جلا وطن مذہبی پیشوا دلائی لامہ کو نوبل امن انعام ملا۔
1991۔اہم سافٹ وےئر آپریٹنگ سسٹم لائنکس کا پہلا ایڈیشن جاری کیا گیا۔
1993 ۔چین نے نیوکلیائی تجربات پر عائد پابندی توڑ دی۔
1994۔سوئٹزرلینڈ کے ایک فرقے کے 48 افراد نے اجتماعی خودکشی کرلی۔
1998۔امریکہ کے صدر بل کلنٹن کے خلاف مونیکا لیونسکی معاملے میں جانچ کرنے کی منظوری ملی۔
1999۔وسطی لندن میں دو ریل گاڑیوں کی ٹکر میں آگ لگنے سے 31افراد مارے گئے۔
1999۔ ہندستان نے جامع نیوکلیائی تجربات پر پابندی سے متعلق معاہدہ (سی ٹی بی ٹی) کے خصوصی اجلاس میں شامل نہیں ہونے کا فیصلہ کیا۔
2000 ۔سربیا کے لیڈر سلوبودان میلوسووچ کو عوامی احتحاج کے سامنے شکست تسلیم کرتے ہوئے استعفی دینا پڑا۔
2011۔ا یپل کے سابق چیف ایگزیکٹو اور شریک بانی اسٹیو جابس کا 56 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔
2011۔ ہندستان میں دنیا کا سب سے سستا 2250 روپے کا ٹیبلیٹ پی سی ’آکاش‘لانچ ہوا۔
2015۔ امریکہ، جاپان، ایشیا اور امریکہ کے 10 دیگر ممالک نے تاریخی ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ تجارتی معاہدے پر اتفاق کیا۔
2022۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کے چار علاقوں کو ضم کرنے کے حتمی کاغذات پر دستخط کیے۔