وینزوئیلا کے صدر کی امریکی حملے کی تصدیق، ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان
وینزویلین صدر نکولس مادورو نے کہا کہ امریکہ نے وینزوئیلا پر حملہ کر دیا ہے، ہم امریکہ کی فوجی جارحیت کو مسترد کرتے ہیں اور اس کی سخت مذمت کرتے ہیں، امریکی جارحیت بین الاقوامی امن اور استحکام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
کراکس: وینزوئیلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکی حملے کی تصدیق کردی ہے اور ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا۔
وینزویلین صدر نکولس مادورو نے کہا کہ امریکہ نے وینزوئیلا پر حملہ کر دیا ہے، ہم امریکہ کی فوجی جارحیت کو مسترد کرتے ہیں اور اس کی سخت مذمت کرتے ہیں، امریکی جارحیت بین الاقوامی امن اور استحکام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
مادورو نے امریکی حملے کو ملکی وسائل پر قبضے کی ایک کوشش قرار دیا اور کہا کہ امریکہ وینزویلا کے اسٹریٹیجک وسائل، تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، انھوں نے کہا کہ ایسی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں 7 دھماکوں کے بعد شہر تاریکی میں ڈوب گیا
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کاراکاس میں سائرن بج رہے ہیں، دھماکوں کے بعد صدارتی محل کے ٹینک گشت کرنے لگے ہیں۔
وینزویلا حکومت کے ایک سرکاری بیان کے مطابق امریکہ نے کئی ریاستوں میں شہری اور فوجی تنصیبات پر حملے کیے ہیں، حملے کاراکاس کے ساتھ ساتھ مرانڈا، اراگوا اور لا گوائرا کی ریاستوں میں ہوئے ہیں۔