آندھراپردیش

بزرگ اداکارہ وپروڈیوسر سی کرشناوینی چل بسیں

کرشناوینی نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے بطور ڈرامہ فنکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ 1936 کی فلم ستی انسویا میں ڈیبیو کیا۔

حیدرآباد: بزرگ اداکارہ وپروڈیوسر سی کرشناوینی 100 سال کی عمر میں چل بسیں۔24 دسمبر 1924 کو اس وقت کے مدراس اسٹیٹ کے مغربی گوداوری (موجودہ آندھراپردیش) میں ان کی پیدائش ہوئی تھی،

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
چیک باونس کیس، فلم پروڈیوسر گنیش کو ایک سال قید کی سزا
سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

کرشناوینی نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے بطور ڈرامہ فنکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ 1936 کی فلم ستی انسویا میں ڈیبیو کیا۔

ان کے خاندان کے مدراس منتقل ہونے کے بعد، ان کو تلگو اور تامل فلموں میں اداکاری کی کئی پیشکشیں موصول ہوئیں۔ 15 سال کی عمر میں، ان کی شادی 1939 میں مرزا پورم کے زمیندار مرزا پورم راجہ سے ہوئی۔

انہوں نے مدراس میں اپنے شوہر کی پروڈکشن کمپنی، سوبھاناچل اسٹوڈیوز کو سنبھالا، جہاں اس نے فلم انڈسٹری میں کئی سرکردہ اداکاروں کو متعارف کرایا۔

انہیں آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے بانی این ٹی راما راوکے علاوہ ناگیشورراو کو بھی فلم انڈسٹری میں متعارف کروانے کا اعزازحاصل ہے۔