تلنگانہ
تلنگانہ: چار ماہ کا شیر خوار بچہ جنگل میں چھوڑ دیا گیا
راہگیروں نے بچہ کے رونے کی آواز سن کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شیر خوار کو نرساپور اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میدک ضلع کے کونڈاپور جنگلاتی علاقہ میں نامعلوم افراد چار ماہ کے ایک شیر خوار بچہ کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
راہگیروں نے بچہ کے رونے کی آواز سن کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شیر خوار کو نرساپور اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج کیا گیا۔
طبی معائنے کے بعد بچہ کو ایک نگہداشت مرکزبھیج دیا گیا۔