video: ورلڈکپ چمپئنس کا جشن
بیونس آئیرس: ارجنٹینا کے ورلڈکپ چمپئنس کا جشن منانے کی پریڈ کویکلخت کم کردیاگیا کیونکہ لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے۔
قومی شاہراہیں اوردیگرراستے پرہوچکے تھے تاکہ قومی ٹیم کی ایک جھلک دیکھ سکیں۔جس نے شاندار ورلڈ کپ فائنل جیتاہے۔
کئی افراد خوشی سے سرشار پرچم لہراتے ہوئے دارالحکومت میں دیکھے گئے ایسے میں کھلاڑیوں کوکھلے بس میں لے جانے کامنصوبہ منسوخ کردیاگیا اور ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ دارالحکومت کے فلائی اوورس کے اوپرسے انہیں لے جایا گیاجہاں انہوں نے ہاتھ لہراکر پریڈکا مظاہرہ کیا۔
کیوں کہ عوام کاہجوم اوران کے جوش وجذبہ کے باعث سڑکوں سے گزرناممکن نہیں تھا۔
صدر البرٹوفرنانڈیز کے ترجمان نے سوشل میڈیاپر یہ بات تحریر کی۔
بیونس آئیرس کے اہم علاقوں سے پروازکرنے کے بعد جہاں ان کے مداح اکٹھا ہوئے تھے جس کے بعد ہیلی کاپٹرارجنٹائن فٹبال اسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹرس کوپہنچ گیا۔