سوشیل میڈیاشمالی بھارت

Video: اعظم گڑھ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) ورکرس کی میٹنگ کے بعد یہاں پاکستان زندہ باد کے مبینہ نعرے لگانے پر 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اعظم گڑھ (یوپی): بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) ورکرس کی میٹنگ کے بعد یہاں پاکستان زندہ باد کے مبینہ نعرے لگانے پر 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد یہ گرفتاریاں ہوئیں۔

ویڈیو میں جہان گنج میں گزشتہ ہفتہ مجالس مقامی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ کے بعد بعض افراد کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دوران ِ تحقیقات نام سامنے آنے پر محمد افضل‘ خورشید احمد‘ پپو خان‘ مقصود عالم‘ عبدالواجد اور زبیر احمد کو گرفتار کیا گیا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (سٹی) شیلندر لال نے کہا کہ بغیراجازت جلوس نکالنے اور قابل اعتراض نعرے لگانے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

a3w
a3w