حیدرآباد

Video: فنی خرابی سے میٹرو ریل خدمات نصف گھنٹے تک متاثر

میٹرو حکام نے اعلان کیا کہ بہت جلد خدمات کا دوبارہ آغاز ہوگا۔میٹروریل خدمات کے دوبارہ آغاز ہونے پر مسافرین نے راحت کی سانس لی۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹروریل کی خدمات آج متاثر ہوگئیں۔ میاں پور اور ایل بی نگر کے درمیان فنی خرابی سے تقریباً30 منٹ تک میٹرو ریل خدمات میں خلل پڑا جس کی وجہ سے آمدو رفت سرویس متاثر ہوئی ہے۔

چند میٹرو ٹرینوں کو خیریت آباد، لکڑی کا پل، امیر پیٹ اور دیگر اسٹیشنوں پر روکدیا گیا۔

میٹرو حکام نے اعلان کیا کہ بہت جلد خدمات کا دوبارہ آغاز ہوگا۔میٹروریل خدمات کے دوبارہ آغاز ہونے پر مسافرین نے راحت کی سانس لی۔