آندھراپردیش

ویڈیو: سمنٹ فیاکٹری میں گرم میٹریل اوپر گرنے سے15مزدور زخمی

آندھرا پردیش میں ایک سمنٹ فیاکٹری میں کم وبیش15مزدور زخمی ہوگئے ان میں 5 مزدور شدید زخمی ہیں۔

این ٹی آر ضلع (اے پی): آندھرا پردیش میں ایک سمنٹ فیاکٹری میں کم وبیش15مزدور زخمی ہوگئے ان میں 5 مزدور شدید زخمی ہیں۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی

نندی گاما کا اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس بی روی کرن نے کہا کہ یہ مزدور دوسرے فلور(منزل) پر تھے کہ تیسری منزل سے سمنٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والا انتہائی گرم میٹریل، ان پر گرپڑا۔

یہ واقعہ ضلع این ٹی آر کے جگیا پیٹ منڈل میں بدھاواڑہ الٹراٹیک سمنٹ فیاکٹری میں پیش آیا۔ کوئی دھماکہ نہیں ہوا، لیکن تیسری منزل سے بھاری مقدار میں انتہائی گرم میٹریل دوسری منزل پر موجود مزدوروں پر گرپڑا جس کے سبب یہ مزدور جھلس گئے۔

کرن نے پی ٹیآئی کو یہ بات بتائی۔ اے سی پی کے مطابق یہ حادثہ 11:30بجے دن کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں میں مقامی اور شمالی ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ دریں اثنا چند مزدوروں نے سمنٹ فیاکٹری کے دفتر میں گھس پڑے کھڑکیوں کے شیشوں کو توڑ دیا اور توڑپھوڑ کی تاہم پولیس نے بروقت پہونچ کر حالات کو قابو میں کرلیا۔

صنعتی حادثہ پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے عہدیداروں کو زخمی مزدوروں کا بہتر علاج کرنے کی ہدایت دی۔

سرکاری بیان میں چیف منسٹر نائیڈؤ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ حادثہ کے اسباب کے بارے میں رپورٹ داخل کریں اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ زخمی مزدوروں کو کمپنی کے معاوضہ کی اجرائی کو یقینی بنائیں، انہوں نے حکومت کی جانب سے ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔

a3w
a3w