تلنگانہ
ووٹر لسٹ پر نظرثانی کرنے کانگریس کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ
نائب صدر ٹی پی سی سی وچیرمین الیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی جی نرنجن نے چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا راجیو کمار کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے اسمبلی انتخابات سے قبل 4 اکتوبر کو جاری کردہ فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔
حیدرآباد: نائب صدر ٹی پی سی سی وچیرمین الیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی جی نرنجن نے چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا راجیو کمار کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے اسمبلی انتخابات سے قبل 4 اکتوبر کو جاری کردہ فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔
آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی نرنجن نے کہا کہ الیکشن کمیشن اف انڈیا نے 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے شیڈول کی اجرائی کے احکام میں تذکرہ کیا-
انہوں نے کہا کہ 17 اکتوبر تا 30 نومبر 2023 گھر گھر ووٹر لسٹ کی تنقیح کی جائے گی اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اندرون 40 یوم صاف وشفاف فہرست رائے دہندگان جاری کی جائے لیکن تلنگانہ میں 4 اکتوبر 2023 کو جاری کردہ قطعی ووٹر لسٹ میں کئی غلطیاں موجود ہیں۔