حیدرآباد

جوبلی ہلز پب میں نادرجنگلی جانوروں کی نمائش‘6گرفتار

ڈی سی پی (اوایس ڈی) پی رادھاکرشنا کے بموجب اہم ملزم ونئے ریڈی نے ’وائلڈ نائٹ‘ نام سے جانوروں کی نمائش کا اتوار کوپب میں اہتمام کیاتھا تاکہ گاہکوں کو راغب کیاجاسکے۔

حیدرآباد: سوشیل میڈیا صارفین کے سخت ردعمل پر کہ زوراباراینڈ کچن واقع جوبلی ہلز میں نادرغیرملکی جنگلی جانوروں کی نمائش کی گئی ہے۔ کمشنرس ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے ساتھ ’حیدرآباد اگزوٹک پٹس‘ واقع سعیدآباد پردھاوا کیا۔

متعلقہ خبریں
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
مسلمانوں کا اتحاد بکھیرنے فسطائی طاقتیں سرگرم، چوکنا رہنے کی اپیل : اکبرالدین اویسی
ٹینو پہلوان کی تاجر کو زدو کوب کرنے کی ویڈیو وائرل
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی

 جنہوں نے جوبلی ہلز کے زورا پب میں جنگلی جانوروں کی نمائش کا اہتمام کیاتھا۔ اس دھاوے میں پولیس نے 6افراد کو گرفتارکرلیا۔ اسی دوران 14 پرشین بلیوں‘3 بنگالی بلیوں‘دوگرگٹ‘طوطے اور دو چینی گلائیڈرس ودیگر جانوروں کو بچالیا۔

 ملزمین کی شناخت زورا پب کا مالک پرتھوی‘آپریشنل مینجر وی نائیڈو‘ مینجر ترون‘ ومشی (جانوروں کو بیچنے والا) کارتھک (جانور بیچنے والا) یاسرحیدرآباد اگزوٹیک پٹس کا مالک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ڈی سی پی (اوایس ڈی) پی رادھاکرشنا کے بموجب اہم ملزم ونئے ریڈی نے ’وائلڈ نائٹ‘ نام سے جانوروں کی نمائش کا اتوار کوپب میں اہتمام کیاتھا تاکہ گاہکوں کو راغب کیاجاسکے۔

 اس موقع پر بنگالی بلی‘ اژدھا‘ جنگلی گرگٹ وغیرہ کی  نمائش کی گئی۔ گرفتار ملزمین اور جانوروں کو محکمہ جنگلات کے حوالے کردیاگیا تاکہ مزید کاروائی کی جاسکے۔