تلنگانہ

ویڈیو: گنگاپراجکٹ کی نہر کے قریب2 شیر نظر آئے

متصل مواضعات کے عوام کو اس سلسلہ میں چوکس کردیاگیا اوران سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں۔اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی جس کے ساتھ ہی مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے پین گنگاپراجکٹ کی نہر کے قریب منگل کی صبح دو شیرنظرآئے۔شبہ کیاجارہا ہے کہ یہ شیرقریبی تپیشوروائلڈلائف سینکچوری مہاراشٹرسے آئے۔پراجکٹ کے انجینئرس نے اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی۔

متصل مواضعات کے عوام کو اس سلسلہ میں چوکس کردیاگیا اوران سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں۔اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی جس کے ساتھ ہی مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔

 جن کا کہنا ہے کہ شیروں کی موجودگی پر وہ راتوں کو اپنے گھروں سے نکلنے میں مشکل محسوس کریں گے اور ساتھ ہی ان کو اپنے مویشیوں کی بھی فکر ہے کیونکہ شیروں کی جانب سے ان کے مویشیوں پر حملوں کا بھی خدشہ ہے۔مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے خواہش کی ہے کہ وہ ان شیروں کو پکڑنے کو پکڑنے کے اقدامات کریں۔