سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ویڈیو: چیتے کو شکار کرنے بچھائے گئے جال میں ایک آدمی پھنس گیا

عہدیدار نے بتایاکہ پنجرے میں ایک مرغا تھا جب آدمی مرغے کو پکڑنے کیلئے پنجرہ میں داخل ہوا تو فوری پنجرہ بند ہوگیا۔ اس آدمی کو بہت جلد پنجرہ سے آزاد کردیا گیا ۔

اترپردیش: اترپردیش کے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے بتایاکہ ایک شخص مرغے کو پکڑنے کیلئے چیتے کے پنجرہ میں داخل ہوگیا۔ مرغے کو تیندوے کیلئے چارے کے طور پر رکھا گیا تھا۔ جیسے ہی آدمی پنجرہ میں موجود مرغے کو پکڑنے کیلئے داخل ہوا، پنجرہ فوری طورپر بند ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

محکمہ جنگلات کے عہدیدار رادھے شیام نے بتایاکہ ہم نے تیندوے کو پکڑنے کیلئے پنجرہ اس وقت لگایا تھا جب ہمیں یہ اطلاع ملی تھی کہ جانور گھوم رہے ہیں۔ ہم نے پنجرہ لگاکر تیندوے کو پکڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

عہدیدار نے بتایاکہ پنجرے میں ایک مرغا تھا، جب آدمی مرغے کو پکڑنے کیلئے پنجرہ میں داخل ہوا تو فوری پنجرہ بند ہوگیا۔ اس آدمی کو بہت جلد پنجرہ سے آزاد کرالیا گیا ۔

دیہاتیوں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں آوارہ تیندوے گھوم رہے ہیں۔ ایک تازہ واقعہ میں یوپی کے غازی آباد میں ایک چیتا عدالت کے احاطہ میں گھس گیا تھا۔ واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اس تیندوے کو بعد میں پکڑلیا گیا۔