سوشیل میڈیامہاراشٹرا

پولیس نے ڈانسرس کو بے قابو شائقین سے بچایا

اس پروگرام میں 5ہزار سے زائد تماش بین جمع ہوگئے تھے۔ تاہم جب راہتا پولیس نے وقت کی تحدیدات کا حوالہ دے کر رات 10بجے کے بعد پروگرام رکوادیا تو شائقین چیخنے لگے اور کرنسی نوٹ اڑاتے ہوئے مز ید کچھ وقت کے لیے رقص جاری رکھنے کا مطالبہ کرنے لگے۔

ممبئی: احمد نگر ضلع کی پولیس کو ایک رقاصہ کو پروگرام کے مقام سے باہر نکالنے کے لیے مداخلت کرنی پڑی کیوں کہ بے قابو شائقین کا مطالبہ تھا کہ وہ منظورہ وقت سے زائد اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ جمعرات کی رات سوشل میڈیا اسٹار گوتمی پاٹل کے لائیو پروگرام کے دوران راہتا کی چتالے روڈ پر نظم و ضبط کی صورت حال پیدا ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
شترو گھن سنہا نے دواخانہ کے کمرہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں (تصاویر)
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل

 اس پروگرام میں 5ہزار سے زائد تماش بین جمع ہوگئے تھے۔ تاہم جب راہتا پولیس نے وقت کی تحدیدات کا حوالہ دے کر رات 10بجے کے بعد پروگرام رکوادیا تو شائقین چیخنے لگے اور کرنسی نوٹ اڑاتے ہوئے مز ید کچھ وقت کے لیے رقص جاری رکھنے کا مطالبہ کرنے لگے۔

وہاں موجود پولیس نے مداخلت کی اور پروگرام کے مقام سے بحفاظت نکلنے میں پاٹل کی مدد کی۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب چند دن قبل ہی معروف گلوکارہ سونونگم اور ان کے دو ساتھیوں کے ساتھ سیلفی کے مسئلہ پر رکن اسمبلی کے لڑکے نے مبینہ طور پر بدسلوکی کی تھی۔ یہ واقعہ پیر کی رات چیمبور جم خانہ میں گلوکار کے راست پروگرام میں پیش آیا تھا جس میں ان کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا۔