شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

ویڈیو: اب سلطان گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدلنے کا اعلان

بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر سمراٹ چودھری نے پیر کے دن اعلان کیا کہ بہار کے ضلع بھاگلپور میں واقع سلطان گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر اج غیبی ناتھ دھام کردیا جائے گا۔

پٹنہ (پی ٹی آئی) بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر سمراٹ چودھری نے پیر کے دن اعلان کیا کہ بہار کے ضلع بھاگلپور میں واقع سلطان گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر اج غیبی ناتھ دھام کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
خواتین، نومولود کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار، دبیرپورہ میں واقعہ
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار

پٹنہ میں ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہ سلطان گنج ریلوے اسٹیشن کا نام عنقریب بدل دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں تجویز متعلقہ میونسپل کونسل میں منظور ہوچکی ہے جسے اربابِ مجاز کو بھیجا جائے گا۔

غیبی ناتھ دھام مندر بھگوان شیو کا پرانا مندر ہے اور سلطان گنج میں واقع ہے۔ یہ مندر دریائے گنگا کنارے واقع ہے۔